تربوز کا شربت بنانے کی ترکیب و اجزاء

تربوز کا شربت بنانے کی ترکیب اجزاء کے ساتھ

اجزاء
تربوز دو قاشیں
برف کی ڈلیاں سات سے آٹھ عدد
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
لال سیرپ(روح افزا، جامِ شیریں وغیرہ) حسبِ ضرورت
پودینے کی پتیاں حسبِ ذوق سجاوٹ کے لئے

ترکیب
ایک بلینڈر میں تربوز کی قاشیں اور برف کی ڈلیاں ڈالیں اور انہیں اچھے سے بلینڈ کرلیں۔ اب اس میں لیموں کا رس ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اسے ایک گلاس میں نکال لیں، لال سیرپ اور پودینے کی پتیوں سے سجا کر پیش کریں۔