ویب ڈیسک: ضلع لوئردیر میں جشن آزادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی، اس دن پینٹنگز کے مقابلے منعقد ہونگے۔
ذرائع کے مطابق 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پورا علاقہ روشن ہو گیا، جشن ازادی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے پینٹنگز کے خصوصی مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
لوئر دیر میں یوم ازادی کے موقع پر تمام سرکاری عمارات پر چراغاں کیا جائے گا جبکہ اس دن محکمہ کھِل کے تحت کھیلوں کے مقابلے جبکہ موٹر سائیکل ریلس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں لوئردیر میں جشن آزادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، اس دوران ریسکیو 1122 نے بھی اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔
ضلع بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں ہزاروں میوہ دار پودے بھی لگائے جائیں گے۔
Load/Hide Comments