ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کا کارنامہ 92ء کے ورلڈکپ سے بڑا ہے، قومی اتھلیٹ نے 40 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا بلکہ انہوں نے یوم آزادی کی خوشیاں بھی دوبالا کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں، پاکستان کا 40 سال بعد ایسا اعزاز حاصل کرنا باعث مسرت ہے، ارشد ندیم کا کارنامہ 92ء کے ورلڈکپ سے بڑا ہے۔ اس کی ستائش ہونی چاہئے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ارشد ندیم کی وجہ سے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند ہوا، ارشد ندیم کل 14اگست کی مرکزی تقریب میں موجود ہوں گئے، قومی ہیرو کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے قومی ہیرو ارشد ندیم کے گھر گئیں اور انہیں انعامات سے نواز ہے، انہوں نے قومی ہیرو کو گاڑی اور 10کروڑ روپے کا تحفہ دیا۔
Load/Hide Comments