صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور

صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم ج اوید کی حفاظتی ضمانت کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔
اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید اپنے وکیل احد کھوکھرکے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ وکیل نے دوران سماعت عدالت کو مختصر طور پر بتایا کہ میانوالی میں مقدمہ ہے تاہم اس دوران گرفتاری کا بھی خدشہ ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت دی جائے۔
اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے ایک ہفتہ کیلئَے صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو ایک ہفتہ میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  ریاست پر حملہ کرنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی، نائب وزیراعظم