ویب ڈیسک: ترکیہ میں نقاب پوش شخص کا لوگوں پر حملہ رپورٹ ہونے پر ہلچل مچ گئی، اس نامعلوم نقاب پوش حملہ آور کے وار سے جہاں 7 افراد زخمی ہوئے وہیں دیگر لوگوں میں خوف پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق ترکیہ میں ایک مسجد کے باہر ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے ایک نقاب پوش شخص نے راہگیروں پر ہلہ بول دیا، اس دوران اس کے پاس کلہاڑی اور چاقو تھا۔
راہگیروں پر چاقو سے حملہ کرنے کے واقعے کے دوران 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملزم نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اس کارروائی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لائیو نشر بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے حملہ آور کا حلیہ نہایت پُراسرار تھا۔ بلٹ پروف جیکٹ پہنے اس پراسرار شخص کی کمر سے کلہاڑی بھی لٹکی ہوئی تھی جبکہ ہیلمٹ پہنے اس حملہ آور کا منہ بھی ماسک سے ڈھکا ہوا تھا۔
ترکیہ میں 7 افراد کو زخمی کرنے والے اس پراسرار شخص نے عینک بھی پہنچ رکھی تھی جبکہ سینے پر نازی نشان ”کالا سورج“ بھی سجایا ہوا تھا، جس نے لوگوں میں خوف پھیلا دیا۔
اس دوران پولیس نے تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا تاہم تفتیش کے دوران ابھی حملے کے محرکات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ حملہ آور کی شناخت بھی تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ترکیہ میں نقاب پوش شخص کے ہاتھوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان میں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments