ہمارے پاس اختیار ہے نہ فنڈ

ہمارے پاس اختیار ہے نہ فنڈ، حکومتی وعدے جھوٹے ہیں، مولانا مبارک احمد

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم کی تحصیل کونسل کے ممبران نے احتجاج ریکارڈ کرایا، جبکہ انہوں نے چیئرمین مولانا مبارک احمد کی سربراہی میں احتجاجی واک بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اختیار ہے نہ فنڈ، عوامی مسائل بگیر فنڈ کے حل نہیں ہو سکتے.
چیئرمین مولانا مبارک احمد نے اس موقع پر کہا کہ تین سال میں ایک روپے کا فنڈز نہیں ملا۔ ہمارے پاس اختیار ہے نہ فنڈ، تمام حکومتی وعدے جھوٹے ثابت ہوئے، ہم نے دو سالانہ بجٹ پہلا 32 کروڑ اور دوسرا 38 کروڑ روپے منظور کئے تاہم فنڈز نہیں دیا گیا۔
رستم تحصیل کونسل چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں، تحریک انصاف حکومت کی جانب سے تمام کئے گئے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے، عوامی مسائل فنڈز کے بغیر کیسے حل ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اختیارات کو نچھلی سطح پر نہیں پہنچایا جو تحریک انصاف حکومت کا وژن تھا۔

مزید پڑھیں:  صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریجنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کی منظوری