ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیرات نہیں وفاق سے صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، ترقیاتی کاموں میں تیزی اور بروقت تکمیل کیلئے وفاق صوبے کا حق ادا کرے۔
علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے بہت تیزی اور سرعت کے ساتھ ترقی کے منازل طے کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں میں چین کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، اس سلسلے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیلئے وفاق ہمارا حق دے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج کل ٹک ٹاک کا زمانہ ہے، اس لئے پودا لگانے کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بنوائیں، پودا لگا کر اس کا خیال بھی رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے کپتان ہیں، وہ جہاں کھلائیں گے وہیں کھیلیں گے۔
ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانہ میرے باپ کا نہیں عوام کی ملکیت ہے، میں بادشاہ سلامت نہیں جو سرکاری خزانے سے اعلان کرتا رہوں۔ یہ عوام کی ملکیت ہے اور اس پر حق بھی عوام ہی کا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ خیرات نہیں وفاق سے صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، ترقیاتی کاموں میں تیزی اور بروقت تکمیل کیلئے وفاق صوبے کا حق ادا کرے۔
Load/Hide Comments