وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی

وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک: وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنا دی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے دوران ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان میں کمی کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ میڈیم ٹرم میکرو اکنامک فریم ورک جاری کر دیا گیا ہے، اس کے مطابق آئندہ سال مہنگائی 12 فیصد سے کم ہو کر 7 اعشاریہ 5 فیصد پر آجائے گی، اس کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے 26-2025 میں جی ڈی پی گروتھ 4 اعشاریہ 8 فیصد ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر ٹیکس ریونیو 15 ہزار 555 ارب جبکہ نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 3 ہزار 851 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی کم ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال میں مالی خسارہ 9 ہزار 655 ارب تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تاہم اس دوران قرضوں پر سود 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل ملک میں‌مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی، اس سے بعض‌مقامات پر لوگوں میں‌کافی اشتعال پایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی بعض جگہوں پر عوام نے اس پر احتجاج بھی کیا.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے