فیض حمید 9مئی میں گرفتار ہیں

فیض حمید 9مئی میں گرفتار ہیں توپھرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے،عمران خان

ویب ڈیسک: فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر فیض حمید 9مئی میں گرفتار ہیں توپھرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، یہ اس کیلئے بہت اچھا موقع ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیض حمید کی گرفتاری کو فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا۔
عمران خان نے بتایا کہ فیض حمید کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، ریٹائرڈ جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے فیض حمید کو تبدیل کیا تھا۔
انتظار پنجوتھہ کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ اگر فیض حمید 9مئی میں گرفتار ہیں توپھرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اور یہ اس کیلئے بہت اچھا موقع ہے اس کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اس کے ساتھ ہی اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے لائی جائیں۔
وکیل انتظار پنجوتھہ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب پرامن طریقے سے نکلنے کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام آزادی کی خاطر گھروں سے نکلیں، یہ وقت ہے ملک کی خاطر نکلنا ہے۔
وکیل عمران خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بنگلادیش سے برے حالات پاکستان میں ہیں، ہماری تین نشستیں پیر کے روز چھینی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی