مختلف واقعات میں 3 افراد

خیبرپختونخوا: مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، دیر بالا، تخت بھائی اور مالاکند میں پیش آنے والے ان واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ان واقعات میں 6 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع دیر بالا میں خال سے چترال سیر کے لئے جانے والی گاڑی عشریت کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، اس دوران گاڑی میں سوار ایک خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں بچے و دیگر خواتین شامل ہیں۔
دوسری جانب تخت بھائی کے جلالہ خوڑ میں نہانے کے دوران 24 سالہ نوجوان عابد ولد حبیب ساکن سری بہلول ڈوب گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور غوطہ خور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے نوجوان کو تلاش کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا تاہم ناجوان کی نعش نہ مل سکی۔
کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی غوطہ خور ٹیم کو اس کے زندہ یا مردہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
اس کے علاوہ ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں کھیتوں سے ایک نوجوان کی لاش برامد ہوئی ہے، اس حوالے سے لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدعباس سکنہ اماندرہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی لاش بٹ خیلہ ہسپتال منتقلکر کے تفتیش شروع کردی گئی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، لیویز نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: پیپلزپارٹی رہنما امجد آفریدی کے بیٹے پرقاتلانہ حملہ