پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی

ویب ڈیسک: پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کم ہونے کے بعد 266 روپے 7 پیسے لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ حالیہ کمی مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔ یہ حکومت کی جانب سے عوام کو جشن آزادی کے دن تحفہ بھی شمار کیا جا سکتا ہے.
یاد رہے کہ ہر 15 دن بعد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے تاہم اب کی بار دو روز قبل ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر کے عوام کی 14 اگست کی خوشیاں دوبالا کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز