ویب ڈیسک: ملک کے 77 ویں یوم آزادی پریڈ کا ملٹری اکیڈیمی کاکول میں آغاز ہو گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، ہر جگہ رنگ برنگی جھنڈیا لگائی گئی ہیں، اس دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں جشن آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
جشن آزادی پریڈ کا ملٹری اکیڈیمی کاکول میں منعقد ہونیوالی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی ہیں۔ انکے ہمراہ دیگر آفیسرز بھی موجود ہیں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مادر وطن کے شہداء کو بھی اس موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ ملک کے 77 ویں یوم آزادی پریڈ کا ملٹری اکیڈیمی کاکول میں آغاز ہو گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی ہیں۔
Load/Hide Comments