یوم آزادی کی خوشیوں کا آغاز

ملک بھرمیں 77ویں یوم آزادی کی خوشیوں کا آغاز، آتش بازی مظاہرے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 77 ویں یوم آزادی کی خوشیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، آتش بازی کے مظاہرے، عوام کی بھرپور شرکت۔
تفصیلات کے مطابق 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں خوشیوں بھری تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس دوران چند دن قبل سے ہی لوگوں نے بھرپور تیاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔
آتش بازی کے رنگا رنگ مظاہروں نے خِوشیوں کے رنگ کو دوبالا کر دیا۔ ملک میں ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں کیا گیا ہے، تمام سرکاری عمارتوں کو روشن کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر آتش بازی کا بندوبست بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ڈیجیٹل دہشتگردی روایتی جنگ سے زیادہ خطرناک ہے ،آرمی چیف

رات 12 بجے سے قبل ہی منچلے یوم آزادی منانے کیلئَ سڑکوں پرنکل آئے، مینارپاکستان پرفائرورکس دیکھنے ہزاروں شہری جمع ہوگئے۔ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی موجود ہیں۔
کراچی میں پورٹ گرینڈ اورگورنرہاؤس میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پشاور میں بھی آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 77 ویں یوم آزادی کی خوشیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، آتش بازی کے مظاہرے، عوام کی بھرپور شرکت۔

مزید پڑھیں:  جلسہ رکوانے کیلئے جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،بیرسٹر ڈاکٹرسیف