ویب ڈیسک: 14 اگست کو ملک کے 77 یوم آزادی کے موقع پر خیبرپختونخوا کی اقلیتی برادری نے پرجوش انداز میں کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یوم آزادی پر خصوصی پیغام میں اقلیتی برادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگست کا مہینہ تمام پاکستانیوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، 14 اگست ہمیں اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے بیش بہا قربانیاں دے کر یہ مملکت خداداد حاصل کیا۔
مسیحی برادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خدا کی وہ نعمت ہے جس میں ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ ایک گلدستے کی طرح رہ رہے ہیں ، یہاں سب اتفاق سے رہ رہے ہیں۔ پاکستان کی اقلیتی برادری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ اقلیتیں پاکستان میں آزاد اور خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔ پاکستان تا قیامت شاد و آباد رہے گا۔
سکھ برادری کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان ہمارے لیے وہ نعمت ہے جس میں ہم سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، یہاں کرتار پور ہمارے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے۔
اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ ہم بحیثیتِ قوم یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور دنیا پر ثابت کریں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں کسی کو بھی کوئی مشکل صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا.
یاد رہے کہ 14 اگست کو ملک کے 77 یوم آزادی کے موقع پر خیبرپختونخوا کی اقلیتی برادری نے پرجوش انداز میں کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Load/Hide Comments