126 ممالک کےلئے ویزا فیس ختم

126 ممالک کےلئے ویزا فیس ختم، تمام عمل سہل بنا دیا گیا

ویب ڈیسک: 126 ممالک کےلئے ویزا فیس ختم کر کے تمام عمل سہل بنا دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کردیا ہے۔
ذرا ¾ع کے مطابق وفاق کی جانب سے ویزہ پالیسی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور اس کے تحت دنیا کے 126 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم اور ویزے جاری کرنے کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کی نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 126 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے اور ویزا دینے کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویزا90 دن کے لئے ہوگا اور ویزہ کے حصول کیلئے صرف30 سوالات کے جواب دینے ہوں گے، اس کے بعد ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں تو ان کو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 126 ممالک کےلئے ویزا فیس ختم کر کے تمام عمل سہل بنا دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کردیا ہے۔ اس سے سیاحوں کو بھی آنے جانے میں‌آسانی رہے گی.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل، گورنر نے سمری پردستخط کردیئے