ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بتایا جارہا ہے فیض حمید نے عہدے پر رہ کر کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا، اگر فیض حمید نے کچھ غلط کیا ہے تو ٹرائل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری آرمی کے اندرونی معاملات ہیں۔
سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 9 مئی واقعات سے متعلق عدالت مجھے بلا لے، میں ان واقعات کا ذاتی گواہ ہوں، عدالت کو بتا سکتا ہوں کہ وہ پلان کیا تھا؟ جس دن میں نے بتا دیا کہ 9 مئی سے پہلے کیا کروایا جارہا تھا پھر پتا لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے پہلے کیا اقدامات کیے گئے یہ کیا کروانا چاہتے تھے؟ منصوبہ 9 مئی سے پہلے بنا تھا، عدالت مجھ سے پوچھےکہ 9 مئی سے قبل مجھے حراست میں رکھ کر کیا کہلوانا چاہتے تھے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ 9 مئی واقعات کے دوران میری موجودگی دکھائی جائے، صرف وارنٹ نکال رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت میں فوج نے مداخلت نہیں کی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بتایا جارہا ہے فیض حمید نے عہدے پر رہ کر کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا، اگر فیض حمید نے کچھ غلط کیا ہے تو ٹرائل ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments