امریکی وزیرخارجہ کی یوم آزادی

امریکی وزیرخارجہ کی یوم آزادی پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد

ویب ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ کی یوم آزادی پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد، تمام امریکیوں کی جانب سے نیک تمناوں کا بھِی اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میری طرف سے پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو پر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔
انہوں نے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ میری طرف سے پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی پاکستانی موجود ہیں انہیں یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے مابین تمام تعلقات دو طرفہ رہے۔ آمدہ سالوں میں ہم امریکا پاکستان شراکت داری کو مزید وسعت اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کے لیے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ کی یوم آزادی پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد، تمام امریکیوں کی جانب سے نیک تمناوں کا بھِی اظہار کیا گیا۔
آج نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دینا بھر میں جہاں کہیں بھی پاکستانی موجود ہے وہ ملک کے 77 ویں‌یوم آزادی کی خوشی بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت