ویب ڈیسک: پاک فوج کا یوم آزادی کی مناسبت سے خیبرپختونخوا میں تقریبات کا انعقاد، نعت خوانی سیت ملکی سلامتی کیلئے دعائِیں بھی مانگی گئِیں۔
یوم آزادی کی مناسبت سے صوبائِ دارالحکومت پشاور سمیت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، سوات، دیر اور چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے قرآن خوانی کی گئی۔
پاک فوج کا یوم آزادی کی مناسبت سے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں مقامی کمانڈرز کی جانب سے پرچم کشائی اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔
ان پرمسرت تقریبات میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے ہر قسم کی قربانی کا عزم کیا گیا، ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) وانا میں بھی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی فرنٹیئر کور نے پرچم کشائی کی۔
بنوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر بریگیڈ کمانڈر بنوں چیف گیسٹ تھے۔ بریگیڈ کمانڈر، افسران، سول حکام اور جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
اس دوران بریگیڈ کمانڈر بنوں نے پودا بھی لگایا۔
Load/Hide Comments