اسرائیل پر ایرانی حملے کا خطرہ

امریکی کوششیں ہوا، اسرائیل پر ایرانی حملے کا خطرہ بدستور موجود

ویب ڈیسک: صیہونیوں کو بچانے کی تمام امریکی کوششیں رائیگاں چلی گئیں ، اس کے دوسری طرف اسرائیل پر ایرانی حملے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔
امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو گھبرانے کی ضرورت نہیں امریکہ بھی اس کا دفاع کرنے کیلئے موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات غیر یقنی صورتحال کا شکار ہیں، اسرائیل کو بچانے کیلئے تمام تر امریکی کوششیں رائیگاں جانے سمیت اسرائیل پر ایرانی حملے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ اول تو اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اگر اسے مشکل پیش آئی تو اتحادیوں سمیت امریکہ اس کا دفاع کرنے کیلئے موجود ہے، اسے قطعی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے واضح کیا کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ اس کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ