پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین مشکلات

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین مشکلات کا شکار، واٹس ایپ سست

ویب ڈیسک: پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین مشکلات کا شکار ہو گئے کیونکہ گزشتہ چند روز سے واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس سست پڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں صارفین کو تاحال انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ نام کو تو چل رہا ہے تاہم سپیڈ نہ ہونے اور اس میں بھِی مسلسل کمی سے صارفین شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔
دوسری جانب واٹس ایپ ڈاؤن ہونے سے شہری اور کاروباری افراد مشکلات کا شکار ہیں، انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے کاروباری لین دین میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے، صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پربھی سراپا احتجاج ہیں۔
موجودہ حالات میں‌پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین مشکلات کا شکار ہو گئے، اس صورتحال میں صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کی بجائے شہری آزادی کو اہمیت دی جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین مشکلات کا شکار ہو گئے کیونکہ گزشتہ چند روز سے واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس سست پڑ گئے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پربمباری،انروا کے 6 اہلکار شہید