خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس میں ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت ہوئی، جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔
مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہو سکا، عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ 19 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  سپر ہٹ کامیڈی ہارر فلم 'استری 2' نے 'باہوبلی 2' کے بعد 'پٹھان' کو بھی پچھاڑ دیا