میران شاہ میں پروقار تقریب

77ویں یوم آزادی پر میران شاہ میں پروقار تقریب کاانعقاد

ویب ڈیسک: پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر میران شاہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ تقریب میں مشران، پولیس نمائندگان اور وزیرستان کی عوام خصوصاً بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں یوم آزادی کے حوالے سے طلبا نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے، اس موقع پر مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
میران شاہ میں منعقدہ پروقار تقریب کا انعقاد اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع و شہداء، مزار کیپٹن کرنل شیر خان شہید پر پھول چڑھائے گئے