روسی صدر کی مبارکباد

روسی صدر کی یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو مبارکباد

ویب ڈیسک: روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دوطرفہ تعاون، انسداد دہشتگردی اور افغان تنازع کے حل کی کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔
روسی صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ عوام کے مفاد اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ہمارے تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
روس کے صدر نے صدر مملکت آصف زرداری اور اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے پیغام میں کہا کہ میں آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے لیے امن اور خوشحالی کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  کتابیں نہ ملنے پر طلبہ کااحتجاج، باجوڑ منڈا شاہراہ بند کر دی