نوجوان ڈوب کر جاں بحق

صوابی خوڑ میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ،نعش نکال لی گئی

ویب ڈیسک: صوابی کے خاص خوڑ میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش نکال لی گئی ۔
ریسکیو 1122کے مطابق واقعہ مال لار پر پیش آیا جہاں صوابی خاص خوڑ میں 18سالہ نوجوان ڈوب گیا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو صوابی کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پرپہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور طویل جدوجہد کے بعد ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نکال لی ۔
ریسکیو اہلکاروں نے نعش پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ۔
ڈوبنے والے نوجوان کا نام فواد سکنہ دہ صوابی بتایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  جلسہ رکوانے کیلئے جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،بیرسٹر ڈاکٹرسیف