ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو سمیت104شخصیات کے لئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی ۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104پاکستانیوں اور غیرملکیوں کواعزازات دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
اعزازات 23مارچ 2025کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات کے دوران دیئے جائیں گے ۔
سائنس، انجینئرنگ، تعلیم، طب، فنون، ادب، کھیل، سماجی خدمات، انسان دوستی، کاروباری، ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان، عوامی خدمات، بہادری اور خدمات کے شعبوں میں یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو عوامی خدمت کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں نشانِ پاکستان کا ایوارڈ دیا جائے گا۔
کھیلوں کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہِ امتیاز جبکہ ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی کو بعد ازمرگ نشان ِ امتیاز کا ایوارڈ دیا جائے گا۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود کو ان کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو بھی گراں قدر خدمات پر سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
عرفان نواز میمن کو بطور بیوروکریٹ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر نامزد کیا گیا۔
Load/Hide Comments