ویزا نوٹس کے اجرا

ویزا نوٹس کے اجرا کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں

ویب ڈیسک: وزارت خارجہ کی جانب سے ویزا نوٹس کے اجرا کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے ویزا نوٹ گائیڈلائنز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی منظوری سے سیکرٹری خارجہ سائرس سجادقاضی نے جاری کی ہیں ۔
سینیٹ و قومی اسمبلی سے رسمی درخواست پر نجی دورے کے لئے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ابتدائی نوٹ اوربلز جاری ہوں گے جب کہ اہلخانہ کیسفر کے لیے رسمی معاہدہ کیاجائیگا کہ وہ اس ملک میں پناہ لیں گے اور نہ ہی ابتدائی خط کاغلط استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حیدر علی نے اہلخانہ کے لیے آئی پی یو اسمبلی کے مارچ میں منعقدہ اجلاس کے لیے ابتدائی لیٹرحاصل کیا تھا، افسر حیدر علی کے اہل خانہ کے لیے لیٹر کی درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ نے کی تھی۔
سینیٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حیدرعلی کے اہلہ خانہ نے مغربی یورپی ملک میں پناہ حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،ایک سکیورٹی اہلکار شہید