ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور ہوگئی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی منظوری دی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ کل پندرہ اگست سے قبل از وقت ریٹائر ہو جائیں گے۔
واضع رہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اپنی ارلی ریٹائرمنٹ کے لیے وزیراعظم کو درخواست دی تھی ۔
امجد زببر ٹوانہ کی ارلی ریٹائرمنٹ کے بعد راشد محمود کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments