ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز

ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز2024کا آغاز ،وزیراعلیٰ نے باقاعدہ افتتاح کیا

ویب ڈیسک: ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز2024کا آغاز ہو گیا ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حیات آباد سپورٹس باقاعدہ افتتاح کیا ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز کے فاتح اور رنر آپ کھلاڑیوں کے لیے مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے انعامات کا اعلان کیا ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی تمام سہولیات اور مواقع فراہم کرے گی۔
اپنے خطاب میں علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہے، اور امید ہے نوجوان دنیا میں ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مقابلوں کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا اعلان بھی کیا ۔
ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمزحیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہورہی ہیں جس میں 7ضم اضلاع اور 6سب ڈویژنز سے کل 455کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔
گیمز کے دوران مختلف کھیلوں بشمول کرکٹ، بیڈ منٹن اور فٹ بال کھلاڑی مد مقابل ہوں گے ۔
کھیلوں کے مقابلے 14 تا 18 اگست جاری رہیں گے،فاتح اور رنر آپ کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا افغانستان سے مذاکرات کا اعلان وفاق پر حملہ ہے،وزیردفاع