ویب ڈیسک: پاکستان مہنگائی میں نمبر ون ایشیائی ملک بن گیا، بلوم برگ کی جانب سے پاکستان میں بجلی کی قیمت میں تواتر کے ساتھ اضافے پر رپورٹ میں انکشاف کیا ہے۔
پاکستان میں حالیہ مہنگائی کے چشم کشا انکشافات بھی رپورٹ میں کیے گئے ہیں، گزشتہ ماہ بجلی 18 فیصد مہنگی ہونے سے پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بھِی زیادہ ہو گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 سے اب تک بجلی 155 فیصد مہنگی ہو چکی ہے، یہی مہنگے بجلی کے بل ہیں جو عوام کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں، آئے روز احتجاج اسی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے بڑھائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ ڈو مور کا مطالبہ بدستور کیا جا رہا ہے۔
مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد ہرنے پر پاکستان مہنگائی میں نمبر ون ایشیائی ملک بن گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مہنگائی آج اس لیول کی ہو گئی ہے کہ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، بجلی سمیت گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں.
پاکستان میں جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں تواتر کے ساتھ مہنگی ہو رہی ہیں وہیں ذرائع آمدن نہیں بڑھائے جا رہے، تنخواہیں بھی اسی جگہ رکی ہوئی ہیں، اگر بڑھ رہی ہیں تو صرف سرکاری افسران و دیگر سٹاف کی، دیہاڑی دار ویسے ہی ہے جیسے ماقبل تھا.
Load/Hide Comments