طورخم بارڈر تین روز بعد کھل

مذاکرات کامیاب، طورخم بارڈر تین روز بعد کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر طورخم بارڈر تین روز بعد کھل گیا۔ اس دوران ہر قسم کی آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
بارڈر حکام کے مطابق سرحد پر کلیئرنس کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، تین دن سے کلیئرنس کے منتظر درجنوں ٹرک جان پڑتال مکمل ہونے کے بعد افغانستان میں داخل ہو گئے۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغانسان سے بھی طورخم سرحد کے راستے ٹرک پاکستان میں داخل ہو گئے، اس کے ساتھ ساتھ طورخم بارڈر پر پیدل امدوررفت بھی بحال کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تین دن تعطل کا شکار رہنے کے بعد طورخم بارڈر پر تمام تر تجارتی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں، اس دوران بارڈر پر سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بھی بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ پاک افغان بارڈر حکام کے مابین ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے پر طورخم بارڈر تین روز بعد کھل گیا اور اس پر تمام تر تجارتی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔
تین روز قبل افغان حکومت کی جانب سے ممنوعہ علاقے میں تعمیراتی کام شروع کرنے پر پاک افغان فورسز کے مابین فائرنگ کے بعد سرحد بند کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  براول سپورٹس کمپلیکس سیلاب کی نذر، کروڑوں روپے ڈوب گئے