اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، فرانسیسی معالج

ویب ڈیسک: غزہ کی صورتحال پر فرانسنسی معالجین نے کہا ہے کہ اس میں کوئِی شک نہیں کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ان باتوں کی نفی قطعی ممکن نہیں کیونکہ ہم نے وہاں کام کے دوران جو حالات دیکھی یہی بتاتی ہے کہ یہ سب کچھ ایک پلابنگ کا حصہ ہے۔
فرانسیسی معالج کا کہنا ہے کہ غزہ کے تمام ڈاکٹروں نے اسرائیل کے فلسطینیوں کی نسل کشی کے ارادے کو قریب سے دیکھا۔
ایک فرانسیسی ڈاکٹر نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ غزہ میں کام کرنے والے تمام معالجین اور شعبہ طب سے وابستہ پیشہ ور افراد نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے ارادے کو محسوس کرنے سمیت قریب سے دیکھا ہے۔
فرنچ ڈاکٹر آندرے کا کہنا ہے کہ ان کے دو فرانسیسی ساتھی جنہوں نے جنگی علاقوں میں ڈاکٹر کے طور پر کام کیا کہا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی ایسی کیجولٹیز نہیں دیکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی ایسا جنگی علاقہ نہیں دیکھا جہاں شہریوں کو اتنا زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہو، جہاں سے کوئی فرار نہ ہو۔
فرانسنسی ڈاکٹرز نے شدید خطرات کے باوجود کام جاری رکھنے پر غزہ کے شعبہ طب سے وابستہ اہلکاروں کی ستائش کرتےہوئے کہا کہ وہاں یقینی طور پر ناقابل یقین ہمت والے لوگ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج مساجد، یونیورسٹیوں، سکولوں، طبی عملے کے اہلکاروں، مقدس اور تاریخی مقامات کو بھی بلا جھجک نشانہ بناتی ہے۔

مزید پڑھیں:  شام میں سعودی سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا