عمران خان اور فیض حمید

گرفتاری کے بعد بھی عمران خان اور فیض حمید کےرابطوں کاانکشاف

ویب ڈیسک: گرفتاری کے بعد بھی عمران خان اور فیض حمید کے رابطوں کے انکشاف نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فوج کی تحویل میں موجود سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے رابطے میں اس وقت بھی تھے جب انہیں قید کیا گیا۔
ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی دونوں شخصیات متعدد ذرائع سے رابطے میں رہے۔ اس دوران متعدد ذرائع کا حوالہ بھی دیا گیا۔
یاد رہے کہ محمد اکرم کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جیل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں معزول کر کے ان کی جگہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل طاہر صدیق شاہ کو عمران خان کا سکیورٹی سپروائزر مقرر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جنرل فیض کو ریٹائرمنٹ کے بعد فوجی حکام نے متعدد مرتبہ خبردار کیا گیا تھا۔ تاہم جنرل فیض کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے اسے فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا۔
یاد رہے کہ گرفتاری کے بعد بھی عمران خان اور فیض حمید کے رابطوں کے انکشاف نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان جیل میں ہی ٹھیک ہیں، باہر آئے تو کہانی ختم، فیصل واوڈا