حسینہ واجد کا تختہ الٹنے میں

حسینہ واجد کا تختہ الٹنے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں، ویدانت پٹیل

ویب ڈیسک: امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں۔
حسینہ واجد نے امریکا پر الزام عائدکیا ہےکہ یہ اسی کی سازش کا نتیجہ ہے کہ میری حکومت ختم کی گئی اس سوال پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ یہ سب مضحکہ خیز ہے، حسینہ واجد کا تختہ الٹنے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں، یہ سب بالکل جھوٹا ہے۔
خیال رہےکہ ساڑھے 15 سال سے برسراقتدار سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد 5 اگست کو طلبا مظاہروں کے بعد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔
حسینہ واجد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں نے جزیرے کا کنٹرول امریکا کے حوالے نہیں کیا تو میری حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور استعفیٰ بھی اس لیے دیا کہ طلبا اور عوام کی مزید لاشیں نہ گریں۔

مزید پڑھیں:  حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا : ڈاکٹر محمد یونس