گولڈ میڈل ونر عامر خان وطن

انٹرنیشنل تائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل ونر عامر خان وطن پہنچ گئے

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل تائی کوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل ونر عامر خان وطن پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بنکاک میں ساتویں انٹرنیشنل تائی کوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈلسٹ مینگورہ کے عامر خان اپنے آبائی علاقے پہنچ گئے۔
میگا ایونٹ میں پاکستانی فائیٹر عامر خان نے مدمقابل بھارت، فلپائن اور جاپان کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔
یاد رہے کہ ان مقابلوں کیلئے حکومتی طرف سے عامر خان کی کوئی مدد نہیں کی گئی تاہم انہوں نے اپنا موبائل بیچ کر مقابلوں میں حصہ لیا۔
یاد رہے کہ اہالیان علاقہ نے حکومت سے گولڈ لیڈل ونر عامر خان کے لئے اعزازات دینے اور ان کی مالی مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ روز گولڈ میڈل ونر عامر خان وطن پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا.

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ منشیات اور چوری کی روک تھام کے لئے متحرک ہو گئی