صوابی میں ثقافتی کھیل مخہ

صوابی میں ثقافتی کھیل مخہ کا انعقاد، کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں ثقافتی کھیل مخہ کا انعقاد کیا گیا، اس 3 روزہ کھیل میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔
صوابی کے گاؤں زیدہ کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے 3 روزہ کھیل مخہ کے مقابلوں کا انعقاد کیا، اس دوران 48 کے قریب بزرگ اور جوان کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔
کندھے پر روایتی چادر ہاتھوں میں تیر اور کمان یہ کوئی جنگی میدان نہیں بلکہ گاؤں زیدہ میں تاریخی کھیل مخہ کا مقابلہ ہے، تیر اندازی کے اس کھیل کو مقامی زبان میں مخہ کہا جاتا ہے۔
مخہ کھیل کی پچ ساڑھے 31 فٹ لمبی ہوتی ہے، اس لیے تیر کو کھینچنے کے لیے پوری قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ میچ کے آغاز میں کھیل کو دلچسپ بنانے کے لیے چار بہترین نشانہ بازوں کو چنا جاتا ہے۔
مقابلے میں مٹی کے ڈھیر میں لگے نشانے کو ہٹ کرنے کے لیے گھٹنوں کے بل بھیٹے نشانہ باز کمان میں تیر ڈال کر اپنی پوری قوت لگا کر پوائنٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
مقامی لوگ کہتے ہیں کہ اس کھیل کو حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو یہی کھلاڑی ملک وقوم کا نام عالمی سطح پر روشن کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع صوابی میں ثقافتی کھیل مخہ کا انعقاد کیا گیا، اس 3 روزہ کھیل میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ، متاثر شخص گھرپر قرنطین