آج سے طوفانی بارشوں کا امکان

آج سے طوفانی بارشوں کا امکان، سیلاب کا الرٹ بھی جاری

ویب ڈیسک: آج سے طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ بارشیں‌18 اگست تک جاری رہ سکتی ہیں، اس دوران سیلاب کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے پیشگی اقدامات کر رکھے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مالاکنڈ اور پشاور ڈویژنز میں متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات کے تحت ہسپتالوں کو ایمرجنسی ادویات بھی فراہم کی گِئِی ہیں۔
صوبائِی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں آج سے 18 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، متعلقہ کمشنرز کو رابطہ سڑکیں اور پل کھلے رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دی جا سکتی ہے۔
آج سے 17 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی، طوفانی بارشوں کے پیش نظر نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ نوشہرہ، مردان، چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔
دوسری طرف حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے مختلف اضلاع نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، بونیر، سیدو شریف، مانسہرہ میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.
اس کے ساتھ ساتھ کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بالاکوٹ کے مقامی، برساتی ندی نالوں اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
اسی تناظر میں مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کر لئے گئے ہیں تاہم عوام کو بھی احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آج سے طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ بارشیں‌18 اگست تک جاری رہ سکتی ہیں.محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز