ایک آنکھ میں دو لینز کا دنیا میں دوسرا کیس، پاکستانی بچے کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

تین سالہ بچے کی ایک آنکھ میں پیدائشی طور پر دو لینز ہونے کا دنیا میں اپنی نوعیت کے دوسرے انوکھے کیس کا کامیاب آپریشن کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جڑواں لینز اور سفید موتیا کا پیچیدہ ترین آپریشن الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں کیا گیا ہے جہاں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے ذریعے بچے کی بینائی بحال کردی۔
راولپنڈی کے رہائشی محمد احمد کو اپنے تین سالہ بیٹے محمد موسی کی دائیں آنکھ بائیں سے بڑی ہونا محسوس ہوئی اس نے معائنہ کرایا تو ڈاکٹرز نے بچے کی ایک آنکھ میں دو لینز کی موجودگی کی تصدیق کردی حالاں کہ ایک آنکھ میں ایک ہی لینز ہوتا ہے۔
ڈاکٹر حنیف کی نگرانی میں کامیاب آپریشن سے دائیں آنکھ سے ایک لینز اور سفید موتیا نکال دیاگیا۔ اب بچہ نارمل زندگی گزار سکے گا اور اس کی بینائی مکمل طور پر بحال ہے۔
قبل ازیں اس نوعیت کا پہلا کیس تیس سال قبل بھارت میں سامنے آیا تھا اور اب یہ کیس پاکستان میں سامنے آیا ہے، دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا کیس ہے۔

مزید پڑھیں:  چاکلیٹ کھانا ڈیمینشیا ہونے کے امکانات کو کم کر سکتا ہے
کیٹاگری میں : صحت