گلوکارہ آئمہ بیگ کو ’منی ہارٹ اٹیک‘، مداح پریشان

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا ہے کہ انہیں "منی ہارٹ اٹیک” ہوا ہے۔
گلوکارہ نے لکھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس، شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔
آئمہ بیگ نے ساتھ ہی اپنی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں سے ایک میں انہیں ہسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
آئمہ بیگ نے لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک کے بعد اس بات کا احساس ہوا کہ اپنی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں عارضہ قلب کب ہوا تاہم انہوں نے اس بات کا تذکرہ ضرور کیا ہے کہ اب وہ اپنی صحت پر توجہ دے رہی ہیں، سفر کے بجائے مکمل آرام اور بہت زیادہ احتیاط بھی کررہی ہیں۔
آئمہ بیگ کی پوسٹ پر کچھ صارفین نے اُن کا مذاق اڑایا اور سوال کیا کہ کیا ہارٹ اٹیک بھی ’منی، پرومیکس‘ ہوتے ہیں جبکہ متعدد نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید پڑھیں:  اداکار نہیں بنتا تو والد کے کہنے پر بریانی بیچ رہا ہوتا، فہد مصطفیٰ