نور بخاری پاکستان کا مذاق اُڑانے والوں پر پھٹ پڑیں

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ فلم اسٹار نور بخاری نے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کا مذاق اُڑانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نور بخاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ صبح سے میری نظروں کے سامنے ایسی کئی ویڈیوز آئی ہیں جن میں میرے ملک کا مذاق اُڑایا جارہا ہے۔
سابقہ اداکارہ نے کہا کہ یہ ملک ہماری ماں ہے، اس ملک کا مذاق اُڑانا ہنسنے کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ہم سب کے لیے ڈوب مر جانے کا مقام ہے کہ پاکستان کے اپنے ہی لوگ اس کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔
اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس آزاد ملک کی قدر کرلیں، ورنہ یہ نعمت آپ سے چھین جائے گی۔
نور بخاری نے مزید کہا کہ اگر یہ ملک نہ ہوتا تو آج ہم بھی نہ ہوتے، پاکستان کی وجہ سے ہی ہماری پہچان ہے۔
سابقہ اداکارہ کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی بڑی تعداد نے نور بخاری کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ جس کو پاکستان نہیں پسند وہ یہاں سے اپنا سامان اُٹھائے اور کسی دوسرے ملک منتقل ہوجائے لیکن ہمارے ملک میں بیٹھ کر بُرائیاں نہ کریں۔

مزید پڑھیں:  سپر ہٹ کامیڈی ہارر فلم 'استری 2' نے 'باہوبلی 2' کے بعد 'پٹھان' کو بھی پچھاڑ دیا