ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع لوئردیر، ہری پور اور مالاکنڈ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع لوئردیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس بارش سے موسم خوشگوار جبکہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ضلع بھر میں ںارش سے درجہ حرارت 42 ڈگری سے کم ہو کر 22 ڈگری سنٹی گریڈ پر آ گیا۔
دوسری جانب ضلع لوئر دیر کے مختلف علاقوں اوچ، گل اباد، اوسکی میں بارش کے سبب ٹریفک جام کی اطلاعات ہیں جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ادھر لوئردیر، ہری پور اور مالاکنڈ میں وقفے وقفے سے بارش سے ٹریفک مسائل سر اٹھانے لگے ہیں۔
تحصیل غازی اور خانپور میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اس سے علاقے میں حبس اور گرمی میں کمی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، تاہم بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر اب ا گئے۔
ضلع مالاکنڈ کی تحصیل بائزئی اور دیگر مضافات میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا تاہم بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی ٹرپ کر گئی جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
Load/Hide Comments