ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منتخب ہوا تو مہنگائی کم اور گرین نیوسکیم جیسے منصوبے ختم کر دونگا۔
سابق امریکی صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا ہے کہ امریکہ کا صدر منتخب ہوا تو مہنگائی میں کمی سمیت گرین نیوسکیم جیسے جعلی منصوبے ختم کر دونگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معاشی پالیسیوں کے حوالے سے شمالی کیرولائنا میں ریلی سے خطاب میں کہا کہ حکومت کی فضول خرچی ختم کرکے عوام کی فلاح پر پیسہ لگاؤں گا جو کہ میرا مشن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توانائی اور بجلی کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک کمی کرنا میرا ہدف ہوگا، انہوں نے اپنے مقابل نائب امریکی صدر کمیلاہیرس کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہیرس کو معیشت کی کوئی سمجھ نہیں، اکانومی کا ستیا ناس مار دیں گی۔
ڈنلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیرس نے میرے کئی منصوبوں کی نقالی کی۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منتخب ہوا تو مہنگائی کم اور گرین نیوسکیم جیسے منصوبے ختم کر دونگا۔
Load/Hide Comments