باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار

سوات میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، اس دوران 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثہ کے باعث خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی مٹہ انور خان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طور پر مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے حادثہ رونما ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چپریال میں باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری۔ اس حادثےمیں 6 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں خواتین اور بچوں شامل ہیں جبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔
یاد رہے کہ ضلع سوات میں باراتیوں کی گاڑی گہری کھائی میں‌ گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش ایا، اس دوران 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  کچلاک میں پولیس گاڑی بارودی مواد سے اڑا دی گئی، 2 اہلکار شہید