کرک میں 2خواتین جاں بحق

کرک میں مختلف واقعات کے دوران 2خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک: کرک میں مختلف واقعات کے دوران 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں ۔
ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق پہلے واقعے میں جوانسالہ لڑکی بانڈہ ڈیم میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئی ۔
دوسرا واقعہ کرک کے علاقہ سریخواہ میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس،صحافیوں کا وزیراعلیٰ کی تقریر کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ