ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ 5زخمی ہو گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آپریشن کے دوران دہشت گرد(خوارج)کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کا ٹھکانہ تباہ کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔
مارے گئے خارجی دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments