فیض حمید کی گرفتاری

فیض حمید کی گرفتاری سے میرا کوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار

ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میری غیرموجودگی میں تمام باتیں مبالغہ آرائی ہیں۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر میری گرفتاری سے متعلق بھی جھوٹ پھیلایا گیا ہے، جب ملک میں ہی موجود نہیں تو گرفتاری کی باتیں من گھڑت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل ذاتی کام کی وجہ سے بیرون ملک آیا ہوں، میری غیرموجودگی میں تمام باتیں مبالغہ آرائی ہیں۔
سابق چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ستمبر میں وطن واپس آئوں گا، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :کیڈر اساتذہ کو اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کی منظوری