پولیس سٹیشن متھرا پر حملہ

پشاور :پولیس سٹیشن متھرا پر دستی بم حملہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: پشاور میں پولیس اسٹیشن متھرا پر نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شر پسندوں نے متھرا پولیس سٹیشن دستی بم سے حملہ کیا ،دستی بم پھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ۔
واضح رہے کہ 14اگست کو بھی نامعلوم شدت پسندوں نے متھرا کی پولیس چوکی اصحابِ بابا پر دستی بم حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  انسداد پولیو ٹیم کو غزہ میں داخلے سے صیہونیوں نے روک دیا