ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم

کوہاٹ :ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں ٹرک اور اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت واحد سکنہ گمبٹ کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس نے حادثے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان :گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر قاتلانہ حملے میں محفوظ