پشاور پولیس موبائل پر دھماکہ

پشاور میں پولیس موبائل پر دھماکہ ،2اہلکاروں سمیت5افراد زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ ورسک روڈ پر پولیس موبائل پر دھماکہ ہوا ہے جس میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ورسک روڈ پیربالا میں پولیس موبائل کے قریب ہوا جس میں 2اہلکار اور 3راہگیر زخمی ہو گئے ہیں ۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ۔
ایس پی ورسک ارشد خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واقعہ تقریباً 9بجے پیش آیا،پولیس گاڑی گشت پرتھی کہ ریموٹ کنٹرول آئی ڈی کادھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے نتیجے میں دو پولیس ہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ،دھماکے میں 4سے 5کلو باردی مواد استعمال کیا ہے ۔
ایس پی ورسک کے مطابق دھماکے کے بعد 6سے7مشتبہ افراد کوبھی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی تین ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہیںنے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
زخمیوں میں اے ایس آئی متھرا رحمان ، ڈرائیور ارشاد جبکہ راہگیروں میں ملک زادہ اور طارق شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ ورسک روڈ پرپولیس موبائل پر 8دنوں میں یہ دوسرا دھماکہ ہوا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مصدق عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور