بس اور ٹرالر تصادم

ڈی آئی خان: بس اور ٹرالر کے تصادم میں2افراد جاں بحق، 17زخمی

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 17زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی آئی خان میں بنوں روڈ پر بس میں سوار تمام مسافر پارا چنار سے براستہ بلوچستان ایران و عراق کی جانب روانہ تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے تصادم ہوا ۔
حادثے کے نتیجے میں2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 17زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع