ویب ڈیسک: ہری پور میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والا مفرور افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم نصیب اللہ کا خاندان گزشتہ تیس سال سے ہری پور گائوں کاگ میں مقیم ہے اوروہ خود کباڑ کاکام کرتا ہے ۔
ملزم نصیب اللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پاکستان اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی تھی جس کی ویڈیو اب بھی موجود ہے ۔
تھانہ صدر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نصیب اللہ کو گرفتار کر لیا ۔
نصیب اللہ افغانی کو PPc123کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
اہل علاقہ کی جانب سے ملزم کی پاکستانی پرچم کی توہین کرنے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا تھا ۔
ملزم کی گرفتاری پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے تھانہ صدر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
Load/Hide Comments